آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
جمعے کے روز میلبرن میں شیڈول یہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کیا گیا ہے جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں افغانستان کا لگاتار دوسری مرتبہ میچ بارش کی ںذر ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور افغانستان کا وارم اپ میچ بارش کی نذرNode ID: 710341
-
ٹی20 ورلڈ کپ میں اَپ سیٹ، آئرلینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دیNode ID: 712291
اس سے پہلے بدھ کے روز میلبرن میں ہی افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بغیر کسی نتیجے کے منسوخ کردیا گیا تھا۔
آئرلیںڈ نے اس سے پہلے بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پانچ رنز سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب سے میلبرن میں ہی شیڈول انگلینڈ اور آسٹریلیا کا اہم میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ون میں نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی تین، تین پوائنٹس ہیں جبکہ سری لنکا اور افغانستان نے دو، دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔