Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نوجوان حج کے لیے پیدل روانہ، 5400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے مکہ پہنچیں گے

پاکستانی نوجوان عثمان ارشد نے حج کے لیے اوکاڑہ سے سفر شروع کیا ہے (فوٹو: سبق)
ایک پاکستانی نوجوان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پاکستان سے سعودی عرب کے پیدل سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔

اردو نیوز کا فیس پیج لائک کریں

سبق ویب سائٹ کے مطابق عثمان ارشد نامی نوجوان نے اپنے سفر کا آغاز پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے کیا ہے۔
عثمان ارشد کے مطابق وہ بلوچستان پہنچیں گے جہاں سے سرحد عبور کر کے ایران جائیں گے، وہاں سے عراق پہنچیں گے اور پھر کویت سے ہوتے ہوئے سعودی عرب میں داخل ہوں گے۔
پاکستانی نوجوان کو حج کے پیدل سفر میں کم وبیش سات ماہ لگیں گے۔ اس دوران وہ مکہ مکرمہ پہنچنے تک 5400 کلو میٹر کی مسافت طے کریں گے۔
نوجوان ارشد عثمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’سفر کے لیے تمام سرکاری دستاویزات تیار کرکے رکھی ہیں‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’سفر پر کم و بیش 6800 ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے‘۔

کئی ہفتوں سے اپنا سفر حج شروع کیے ہوئے عثمان ارشد اکتوبر کے اختتام پر کوئٹہ پہنچے ہیں جس کے بعد وہ آگے کے سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔

اردو نیوز کا یوٹیوب چینک سبسکرائب کریں

کئی ہفتوں سے اپنا سفر شروع کیے ہوئے عثمان ارشد نے اپنی منزل مکہ کے سفر اور وہاں پہنچنے سے متعلق خوشی بھرے جذبات کا اطہار کیا ہے۔

شیئر: