Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وکی کوشل کی ضد کو برداشت کرنا پڑتا ہے: کترینہ کیف

کترینہ کیف حالیہ دنوں اپنی آنے والی فلم فون بُوتھ کی تشہیر میں مصروف ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ کی باربی گرل کترینہ کیف کہتی ہیں کہ ’انہوں نے وکی کوشل سے شادی کے بعد جو سبق سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ وہ ان کی ضد کو برداشت کرتی ہیں۔‘
انڈین ایکسپریس کے مطابق کترینہ کیف نے اپنی فلم ’فون بُوتھ‘ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں اپنے شوہر وکی کوشل سے متعلق بات کی۔
کترینہ کیف کہتی ہیں کہ ’شادی نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ کیسے دوسرے انسان کو بات کرنے کا موقع دینا چاہیے۔‘
کترینہ کیف اپنے شوہر وکی کوشل سے متعلق کہتی ہیں کہ ’مجھے ان کی شخصیت بہت پسند ہے، ان کے ہونے کا احساس بہت اچھا لگتا ہے اور میں ان کی ضد کی عادت کو برداشت کرتی ہوں۔‘
اس کے علاوہ کترینہ کیف نے مزید بتایا کہ ’میں اپنے جم میں دیپکا پاڈوکون اور عالیہ بھٹ سے بھی ملتی رہتی ہوں کیونکہ ہم سب کا جم ایک ہی ہے، عالیہ بہت مضبوط ہیں، وہ ابھی بھی جم کر رہی ہیں۔‘
کترینہ کیف اور وِکی کوشل نے 2021 میں راجستھان میں شادی کی تھی جس کے بعد بالی وُڈ کا یہ جوڑا ایک ساتھ نظر آتا ہے۔
کترینہ کیف حالیہ دنوں اپنی آنے والی فلم فون بُوتھ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
چار نومبر کو ریلیز ہونے والی کامیڈی ہارر نوعیت کی اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں کترینہ کیف، سدھانت چترویدی، ایشان کھٹر اور جیکی شروف شامل ہیں۔
فلم فون بوتھ کے علاوہ کترینہ کیف سری رام راگھاون کی فلم ’میری کرسمس‘، سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ اور پرینکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’جی لے ذرا‘ میں نظر آنے والی ہیں۔

شیئر: