Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سرمایہ کار قاہرہ میں لگژری ہوٹل تعمیر کریں گے

’منصوبے کی تخمینی لاگت 98 ملین امریکی ڈالر ہے جو 7520 مربع میٹر کے رقبے پر بنایا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سرمایہ کارقاہرہ کے شمال میں واقع الجیزہ کے علاقے میں لگژری ہوٹل تعمیر کریں گے۔
الشرق بلومبرگ کے مطابق ہوٹل ’بینک مصر‘ کے تعاون سے تعمیر ہوگا جس میں کویت کے سرمایہ کار بھی حصہ ڈالیں گے۔
منصوبے کی تخمینی لاگت تقریباً 98 ملین امریکی ڈالر ہے جو 7520 مربع میٹر کے رقبے پر بنایا جائے گا۔
سعودی سرمایہ کاروں کا یہ منصوبہ عظیم مصری میوزیم کے سامنے ہوگاجس کے کمروں سے اہرامِ مصر کا نظارہ دیکھا جاسکے گا۔
یہ منصوبہ مصری حکومت کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کے تحت وہ 2028 تک ہوٹل کے کمروں کی تعداد کو موجودہ 2 لاکھ 30 ہزار سے بڑھا کر تقریباً 5 لاکھ تک پہنچانا چاہتی ہے۔
مصری حکام توقع ظاہر کر رہے ہیں کہ 2025 کے اختتام تک 17 ملین سیاح ملک کا رخ کریں گے۔

شیئر: