لاہور ...پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں عبوری طور پر معطل خالد لطیف پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہوگئے۔ٹریبونل نے وضاحت کیلئے سوالات کی فہرست دی ہے ۔5 مئی تک جواب مانگا گیا ہے۔قبل ازیں خالد لطیف نے پی سی بی کے نام ایک خط لکھا تھا اور اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے کی شرط رکھی تھی۔خط میںخالد لطیف نے موقف اپنایا تھا کہ انہیں اینٹی کرپشن ٹریبونل پر اعتماد ہے۔ اس کے ایک رکن کرنل ریٹائرڈ اعظم پر اعتماد نہیں۔خالد لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ کرنل ریٹائرڈ اعظم غلط بیانی کرتے ہیں۔