Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی صدر کے لیے امارات کا بین الاقوامی امن ایوارڈ

انڈونیشیا آئندہ ہفتے G-20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ فوٹو ٹوئٹر
انڈونیشیا کے صدر جوکو  ویدودو کو  گذشتہ روز پیر کو ابوظہبی فورم فار پیس کی جانب سے عالمی امن کی کوششوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق امارات کی جانب سے امام حسن بن علی سالانہ ایوارڈ 2015 میں شروع کیا گیا جس کا مقصد ان لوگوں کو اعزاز  بخشنا ہے جنہوں نے مسلم معاشروں میں امن کلچر کو مستحکم کیا۔
انڈونیشی صدر نے پیر کی صبح جکارتہ کے مردیکا پیلس میں ابوظہبی فورم فار پیس کے سیکریٹری جنرل المحفوظ  بن بیہ سے ایوارڈ وصول کیا۔
اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر نے ٹویٹ کیا ہے کہ ابوظہبی فورم فار پیس کی طرف سے یہ ایوارڈ بین الاقوامی امن میں انڈونیشیا کے تعاون کا اعتراف ہے۔
ریاستی سیکریٹری پرٹیکنو کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ نہ صرف انڈونیشیا کی حکومت بلکہ انڈونیشی عوام کے لیے بھی ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
پرٹیکنو نے مزید کہا کہ انڈونیشین صدر جوکو ویدودوکو یہ ایوارڈ ایک ایسے رہنما کے طور پر دیا گیا ہے جو دنیا کے لیے امن کا پیغام پھیلاتے ہیں۔

پذیرائی سے انڈونیشیا اور  امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ فوٹو عرب نیوز

انڈونیشی صدر نے ایوارڈ ملنے پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پذیرائی سے انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے جو اس سال بالی میں منعقد ہونے والے G-20 سربراہی اجلاس کی آئندہ ہفتے میزبانی کرے گا۔
 

شیئر: