Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکتبہ دارالسلام کے نوتعمیر شدہ مدرسہ کا افتتاح

مسجد بھی اسی تعمیر کا حصہ ہے،عبدالمالک مجاہد کا خصوصی خطاب
ریاض (جاوید اقبال) مکتبہ دارالسلام کے زیرنگرانی کرچ پور میں تعمیر شدہ مرکز ابو بکر صدیق  برائے تحفیظ القرآن الکریم کا افتتاح ہوگیا۔ 3کنال رقبے پر محیط اس مدرسے کی عمارت  8کمروں پر مشتمل ہے جبکہ ایک مسجد بھی اسی تعمیر کا حصہ ہے۔ افتتاحی تقریب میں 500کے قریب مردوں اور ایک سو خواتین نے حصہ لیا۔ مکتبہ دارالسلام کے ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ 3برسوں میں مکمل ہونے والے اس مرکز میں 16بچے قرآن کریم حفظ کررہے ہیں جبکہ مستقبل میں مسجد میں مزید توسیع کی جائیگی۔ انہوں نے حاضرین پر زوردیا کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم دلوائیں تاکہ وہ شرک و بدعات سے دور رہ کر کامیاب زندگیاں گزار سکیں۔ عبدالمالک مجاہد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور انکی حکومت کا شکریہ ادا کیا جنکے زیر نگرانی عالم اسلام میں دینی اور فلاحی سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں۔
 

شیئر: