معاشی بحران سے دوچار لبنان میں ملک کی پارلیمان پانچویں مرتبہ صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لبنان کے سابق صدر مائیکل عون کی مدت 31 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی جس کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر سیاسی دھڑوں کے درمیان اختلافات کے باعث سیاسی خلا پیدا ہو گیا۔
رواں سال مئی سے لبنان میں مکمل فعال حکومت قائم نہ ہو سکی۔
ملک کے انتظامی معاملات پہلے ہی نگران حکومت کے تحت چلائے جا رہے ہیں جب کہ دوسری جانب تین سال سے جاری مالی بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔