پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ’بابر اعظم کو انہوں نے کپتان بنوایا تھا۔‘
ایک حالیہ انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ’بابراعظم کو میں نے کپتان بنوایا تھا۔‘
مزید پڑھیں
-
نیوزی لینڈ کو شکست، پاکستان 13 سال بعد ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میںNode ID: 716161
جب برطانوی ٹی وی میزبان پیئرز مورگن نے دورانِ انٹرویو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بارے میں پوچھا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ ’دیکھیں، میں سچ بتاؤں تو میرے پاس کرکٹ دیکھنے کا وقت نہیں ہے، لیکن جب میں وزیراعظم تھا تو تب ہماری کرکٹ بُرے وقت سے گزر رہی تھی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے صرف بابر اعظم کو دو مرتبہ کھیلتے دیکھا ہے، جس کے بعد میں نے کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے کہا کہ بابر کو کپتان بنائیں کیونکہ وہ صحیح معنوں میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔‘
عمران خان نے بابر اعظم کے بارے میں انٹرویو میں مزید کہا کہ ’وہ ایک بے مثال کھلاڑی ہیں، میں نے اتنی صلاحیت اور درست تکنیک والا کھلاڑی نہیں دیکھا، ایسے سٹروک پلے اور صلاحیت سے وہ یہاں سے آگے کہیں بھی جاسکتے ہیں۔‘
Imran Khan is also fan of Babar Azam’s batting pic.twitter.com/NYYyQN42n2
— Shaziyaa (@ShazziyaM) November 10, 2022