Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج کن چھ علاقوں میں بارش کی توقع ہے

ہائی ویزے پرسفرکرنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہرکی ہے کہ آج بروز جمعہ مملکت کے 6 علاقوں میں بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
عاجل نیوز نے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جمعہ 11 نومبر کو مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، حائل ، قصیم ، مشرقی ریجن کے علاقے حفر الباطن اورشمالی حدود کے بعض علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔
موسمیاتی رپورٹ میں بعض مقامات پرتیز جبکہ کہیں سطحی ہوائی چلنے کا بھی امکان ظاہرکیا ہے۔
جازان ، عسیر اورالباحہ ریجن میں موسم آبرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ مذکورہ علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی۔
بحرالاحمر میں شمال مغربی سمت میں چلنے والی ہوا کی رفتار 15 سے 35 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی جبکہ بحرالاحمر کے جنوب مغربی علاقوں میں ہوا کی رفتار 20 سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی۔
سمندر میں موج کی بلندی ایک سے ڈیرھ میٹرتک ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب شہری دفاع نے بھی خبردار کیا ہے کہ ہے جن مقامات پربارش کا امکان ہے وہاں رہنے والوں کے علاوہ سیروتفریح کےلیے جانے والوں کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
شہری دفاع کا مزید کہنا ہے کہ ہائی ویزپرسفرکرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیرپرعمل کریں ۔ سفرکے آغاز سے قبل گاڑی کے وائپرز کوچیک کرلیں اگروائپرمناسب نہیں تو انہیں تبدیل کیاجائے۔ محفوظ پہاڑی مقامات کا انتخاب کریں اورآبی گزرگاہوں پرقیام کرنے سے گریز کریں۔

شیئر: