Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 8، بابر اعظم پشاور زلمی میں شامل

بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم آئندہ برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔
جمعے کی رات پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پشتو میں کی گئی ایک ٹویٹ میں بابر اعظم کا خوش آمدید کہا۔
انہوں نے لکھا کہ ’آپ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم کراچی کنگز میں شامل تھے جہاں انہوں نے گزشتہ سیزن میں کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دیے تھے لیک بدقسمتی سے ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں نہایت بری کارکردگی دکھائی اور مشکل سے ایک ہی میچ جیتا۔
بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ انہوں نے 68 میچوں کی 66 اننگز میں 42.33 کی ایوریج سے 2413 رنز بنائے ہیں۔ ان کا سٹرائیک ریٹ 121.13 رہا ہے۔ وہ نو مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔
پی ایس ایل میں انہوں نے 23 نصف سینچریاں بنائی ہیں اور ان کا سب سے زیادہ سکور 90 ہے۔ بابر کو چھ مرتبہ صفر کی خفت کا بھی سامنا رہا ہے۔
وہ پی ایس ایل میں 259 چوکے اور 37 چھکے لگا چکے ہیں۔

شیئر: