سعودی عرب نے ترکی کے شہر استنبول کے مشہور تقسیم سکوائر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
استنبول کے مصروف علاقے تقسیم سکوائر میں اتوار کے روز زوردار دھماکے کے نتیجے 6 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس بزدلانہ کارروائی میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
-
ترکی میں چھالیہ لے جانے پر گرفتار پاکستانی سیاح رہاNode ID: 716246
-
ترکی: گھر میں آگ لگنے سے 8 شامی بچے ماں سمیت ہلاکNode ID: 716291
سعودی وزارت خارجہ نے متاثرین، ترک عوام اور حکومت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں زخمیوں کی جلد سے جلد شفا یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ترکی میں ’دہشت گردی کے واقعے‘ کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’استقلال سٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔‘
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکی کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ہر طرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔‘
پاکستان سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ترکی کے شہر استنبول میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ترک صدر رجن طیب اردوغان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہوں ںے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے استنبول میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترک عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
Deeply saddened at precious loss of life in explosion at the iconic Taksim square in Istanbul, today. We stand in complete solidarity with our Turkish brethren in this hour of grief and offer our sincerest condolences to the bereaved families & brotherly people of Turkiye
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 13, 2022