ممبئی ....اداکارہ کترینہ کیف اپنی نئی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں سخت محنت کررہی ہیں۔ انہوں نے فلم کی ٹیم کی ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔ کترینہ کیف کے مداح اب انہیں انسٹا گرام پربھی دیکھ سکتے ہیں۔ وہ اب تک سوشل میڈیا سے دور رہتی تھیں لیکن گزشتہ 4دن سے جب انہوں نے سوشل میڈیا پر آنا شروع کیا ہے انکے مداحوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ ”دیر آید درست آید“ کترینہ کی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر فالوورز کی تعداد 10لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔کترینہ کا ورک شیڈول ایسا ہے کہ اب وہ کام کم اور سیٹ پر لوگوں سے ہنسی مذاق زیادہ کررہی ہیں۔ انسٹا گرام پرآنے کے بعد سب سے پہلے سلمان خان نے مبارکباددی تھی۔ بالی وڈ کے دیگر اداکاروں نے بھی انکے فیصلے کی حمایت کی ہے۔