Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی حکومت نے اپنی ہدایت پر عملدرآمد روک دیا

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی حکومت نے شہر کے اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے ابھی اس قسم کے ڈیوائس نصب نہ کرے۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل ہی حکومت نے اسکولوں پر زوردیا تھا کہ یہ ڈیوائس ہر اسکول میں لگائی جائے۔اگرچہ حکام نے اپنی ہدایت پر عملدرآمد روکنے کی خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیاہے لیکن دہلی حکومت کے ذریعے نے بتایا کہ متعدد اسکولوں نے حکومت کی ہدایت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اس ڈیوائس کی لاگت بہت زیادہ ہے۔

شیئر: