Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرونی امورمیں مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، جی سی سی

 خلیجی تعاون کونسل کےسیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’کسی کو اپنے اوپر اپنے فیصلے تھوپنے کی اجازت دیں گے‘۔
 خلیجی تعاون کونسل ’جی سی سی‘ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک  نہ تو اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت کریں گے اور نہ  ہی کسی کو اپنے اوپر اپنے فیصلے تھوپنے کی اجازت دیں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق الحجرف نے مزید کہا کہ جی سی سی خطے کے امن و استحکام کا ستون اور ہمہ جہتی ترقی کی قیادت کررہی ہے۔
کونسل اپنے کارناموں کے تحفظ، امن و استحکام  برقرار رکھنے  اور بھرپور اعتماد اور امنگوں کے ساتھ روشن مستقبل کے لیے کام کرتی رہے گی۔ 
الحجرف نے  جمعرات کو المبارکیہ کیمپ میں مبارک العبداللہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے دورے کے موقع پر  اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں جی سی سی کا کردار کلیدی ہے۔ 
الحجرف نے کہا کہ جی سی سی اپنے ممالک اور عوام کے مفادات کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ کونسل تمام سیاسی و عسکری و اقتصادی شعبوں میں سٹراٹیجک شراکت کو مستحکم کررہی ہے۔ 
الحجرف نے کہا کہ دنیا بے یقینی اور ایسے دھندلے ماحول سے گزر رہی ہے جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔
کورونا وبا نے اس صورتحال  کو ہم سب پر مسلط کیا ہے جبکہ درپیش علاقائی تنازعات، اقتصادی چیلنجوں، عسکری کشمکشوں اور سیاسی بحرانوں نے اسے گہرا کردیا ہے۔ اس صورتحال کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری حکمت، فراست، استحکام، توازن اور ترقی کی آواز پر کان دھرے جی سی سی کے اصول یہی ہیں اور وہ اس حوالے سے اپنی کوششیں تیز کیے ہوئے ہے۔ وہ تمام بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں میں ہر سطح پر موثر فریق کا کردار ادا کررہی ہے۔ 

شیئر: