Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور جی سی سی میں آزاد تجارت کے لیے ورچوئل مذاکرات

وڈیو کانفرنسگ کے ذریعے مذاکرات 2 جون تک جاری رہیں گے( فوٹو الاقتصادیہ)
پاکستان اورخلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور پیر 30 مئی کو شروع ہو گیا۔
وڈیو کانفرنسگ کے ذریعے ہونے والے مذاکرات 2 جون تک جاری رہیں گے۔
الاقتصادیہ کے مطابق جی سی سی کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عبدالرحمن الحربی نے کہا ہے کہ’ خلیجی ممالک کے قائدین نے مذاکرات میں پیش رفت کی ہدایت کی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ جی سی سی ممالک کے قائدین چاہتے ہیں کہ کونسل کے بین الاقوامی دوستوں کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدوں کے ذریعے تعلقات مضبوط اور خلیجی معیشت کے لیے ترقی کے کی نئے راستے کھلیں‘۔
یاد رہے کہ خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک نے 5 جنوری2021 کو العلا میں منعقدہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کا فیصلہ کیا تھا۔

شیئر: