Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جی سی سی کی دفاعی مشترکہ کونسل کا اجلاس

کونسل کا اجلاس منگل کو سعودی وزیر دفاع کی صدارت میں ہوا ہے( فوٹو ایس پی اے)
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کی دفاعی مشترکہ کونسل کا  19 واں اجلاس منگل کو سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی صدارت میں ہوا ہے۔
اجلاس میں جی سی سی میں شامل ممالک کے وزرائے دفاع اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف شریک ہوئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے افتتاحی خطاب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد  ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات دفاعی کونسل کے ارکان کو دیے ہیں۔

مشترکہ خلیجی دفاعی عمل کے استحکام کے لیے کاوشوں پر شکریہ ادا کیا (فوٹو ایس پی اے)

شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے درمیان تعاون کی مختلف شکلوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا تاکہ خلیجی ممالک کے قدرتی وسائل، اور آمدنی کے ذرائع  کی حفاظت کے ساتھ خلیجی قائدین کی امنگیں پوری کی جاسکیں۔ 
سعودی وزیر دفاع نے کہاکہ  مشترکہ دفاعی کونسل خلیجی افواج کا معیار بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ درپیش خطرات اور دھمکیوں سے نمٹنے کے لیے محفوظ دیوار ثابت ہوں۔
انہوں نے مشترکہ خلیجی دفاعی عمل کے استحکام کے لیے مخلصانہ کاوشوں پر وزرائے دفاع اور سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: