Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹ بال ورلڈ کپ: سعودی ٹیم کی ارجنٹائن کے خلاف پہلے میچ کی تیاریاں جاری

سعودی ٹیم کوچ ہرو رینارڈ کی نگرانی میں قطر کے ساحلی مقام پر ٹریننگ کی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی فٹ بال ٹیم کی ارجنٹائن کے خلاف ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔
قطر میں منعقد ہونے والے فٹ بال کے سب سے بڑے مقابلے کا آغاز آج میزبان قطر اور ایکوڈور کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلے سے ہوگا۔
جب کہ سعودی عرب اپنا پہلا میچ ارجنٹائن کے خلاف منگل کو کھیلے گا۔
سعودی ٹیم کوچ ہرو رینارڈ کی نگرانی میں قطر کے ساحلی مقام پر ٹریننگ کی۔
عرب نیوز کے مطابق س سعودی فٹ بالر حسن التم بگتی  نے کہا کہ وہ ٹریننگ سے خوش ہیں۔
مڈفیلڈر ریاض شاراہیلی نے انکشاف کیا کہ وہ مسل انجری کا شکار ہو چکے تھے۔
اتوار کو ہونے والا ٹریننگ سیشن شام چار بجے شروع ہوا جسے 15 منٹ کے لیے میڈیا کے لیے بھی کھول دیا جائے گا۔

شیئر: