Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کے صدر کا سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعاون کا عہد

کوریا کے صدر کا خط سعودی ولی عہد کے سیول کے دورے کے بعد آیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)  
جنوبی کوریا کے صدر نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو خط لکھا ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
کوریا کے صدر کا یہ خط سعودی ولی عہد کے سیول کے دورے کے بعد آیا ہے۔
عرب نیوز نے کورین نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ کورین صدر نے خط میں لکھا کہ’ سعودی ولی عہد کا دورہ سیول دوطرفہ تعلقات کا ایک قدم آگے لے بڑھانے کے لیے ایک اہم سنگ میل بن گیا ہے‘۔
انہوں نے سعودی عرب کی معیشت کواپ گریڈ کرنے کے لیے ولی عہد کے روڈ میپ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ’ ہم سعودی وژن 2030 کی تکمیل کے لیے قریبی تعاون کریں گے‘۔
 
ایس پی اے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ ’سیول، سعودی عرب کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا‘۔ 
’ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ کوریا دونوں ملکوں کے تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انہیں عروج کی نئی منزلوں تک لے جانے کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے‘۔  
یاد رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کا تاریخی دورہ کیا تھا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان 29 ارب ڈالر مالیت کے 26 معاہدوں اور مفاہتمی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ 

شیئر: