سعودی قومی ٹیم کا پہلا میچ، کارکنوں کو چھٹی لینے کی اجازت
’میچ دیکھنے کی چھٹی لینے والے کارکنوں کو پیشگی اجازت لینی ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
وزارت انصاف نےکہا ہے کہ سعودی قومی ٹیم کا فٹبال میچ دیکھنے کے خواہشمند کارکنوں کو چھٹی لینے کی اجازت دی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مختلف سرکاری و نجی اداروں نے قومی ٹیم کے میچ کے دوران کارکنوں کو چھٹی دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
وزارت انصاف سمیت سرکاری و نجی اداروں نے کہا ہے کہ ’میچ دیکھنے کی چھٹی لینے والے کارکنوں کو پیشگی اجازت لینی ہوگی‘۔
دریں اثنا وزارت بلدیاتی امور نے مختلف شہروں میں اپنے ماتحت اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف پارکوں اور پبلک مقامات میں سکرینیں نصب کرنے کا اہتمام کریں۔
ادھر باحہ ریجن کے کمشنر نے ڈاکٹر علی بن محمد السواط نے کہا ہے کہ ’باحہ شہر کے 18 مقامات میں بڑی سکرینیں نصب کردی گئی ہیں‘۔
اسی طرح تمام شہروں میں کافی شاپش، شاپنگ مالز اور پبلک مقامات میں سعودی قومی ٹیم کا میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ادھر دوحہ میں واقع سعودی ہاؤس میں میچ سے پہلے قومی ٹیم کے سپورٹوں کے لیے خصوصی پروگرامات رکھے گئے ہیں۔
سعودی سپورٹروں نے قومی ٹیم کے حوصلے بلند کرنے کے لیے ریلی نکالی ہے جس میں سعودی عرب کا پرچم ، سعودی قیادت کی تصاویر اور مختلف بینر رکھا رہے تھے۔