سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو اب نومولود کی رجسٹریشن کے لیے احوال مدنیہ(سول افیئرز) کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہی۔ اب یہ کام ابشر کے ذریعے آن لائن کرایا جا سکتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پیر کو ابشر ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ابشر ایپ کے ذریعے مقیم غیرملکی نومولود کی پیدائش کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ برتھ سرٹیفیکیٹ نیشنل ایڈریس پر موصول ہو جائے گا۔‘
ابشر ایپ انتظامیہ نے نومولود کی پیدائش کے اندراج کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا کہ ’پہلے ابشر پر جائیں اور ’خدمات‘ کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد ’الاحوال المدنیہ‘ کے آپشن کا انتخاب کریں، پھر مقیم غیرملکیوں کے لیے نومولود کے اندراج کی سروس منتخب کریں۔‘
انتظامیہ نے مزید کہا ’مطلوبہ معلومات کا آن لائن اندراج کیے جانے کے بعد برتھ سرٹیفیکیٹ مقیم غیرملکی کے نیشنل ایڈریس پر پہنچ جائے گا۔ اس کی سہولت مہیا ہے۔‘