Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرخاب نے مرغابی سے مچھلی چھین لی

فلوریڈا ..... پرندے اپنی سریع الحرکت کیفیت اور صلاحیت کے بل بوتے پر اچانک حملے کرنے اور اڑان بھرنے میں اپنی مثال آپ ہیں مگر انکی یہ پھرتی اور تیزی کبھی کبھار حیرت انگیز طور پر عجوبہ ہوجاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ سارا سوٹا کے ساحلی علاقے میں اسوقت پیش آیا جب ایک مرغا بی پانی میں پکڑی مچھلی کو لیکر خشکی پر پہنچی مگر قبل اس کے وہ اسے نگلتی یا کھاتی اچانک نہ جانے کہاں سے ایک سرخاب اڑتا ہوا آیا اور اس نے جھپٹا مار کر نہ صرف مچھلی چھینی بلکہ تیزی سے اڑتا ہوا کہیں اور چلا گیا۔ اس موقع کی وڈیو تیار کرنے والے وائلڈ لائف فوٹو گرافر پیٹر برینن کا کہناتھا کہ وہ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے مگر کوئی تاخیر کئے بغیر اسکی تصاویر کیمرے میں محفوظ کرلیں۔ تصویر میں سرخاب اپنی جسامت کے اعتبار سے مرغابی سے کہیں بڑا اور طاقتور تھا اور زور طاقتوروں کا ہی چلتا ہے۔ فوٹو گرافر کا کہناہے کہ وہ کچھ ساتھیوں کے ساتھ مچھلیاں شکار کرنے خلیج میکسیکو میں گھوم رہا تھا کہ اسے یہ عجیب و غریب منظر نظر آیا اور اس نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے کیمر میں محفوظ کرلیا۔ اپنے شکار سے محرومی کے بعد مرغابی پر کیا گزری اسکا اندازہ اسکے چہرے سے ظاہر ہونے والی مایوسی سے لگایا جاسکتا تھا۔فوٹو گرافر کا کہناہے کہ مرغابیاں ڈبکیاں لگانے میں جتنی تیز ہوتی ہیں پانی کے اندر تیرنے کی رفتار اس کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے جبکہ سرخاب زیادہ دیر تک اڑان بھر سکتا ہے اور اسی لئے دریائی اور ساحلی علاقوں میں بڑی آسانی سے اپنا شکار تلاش کرتا ہے اور کامیاب بھی ہوتا ہے۔ کبھی کبھار خود شکار نہ کرسکے تو وہ دوسروں کے شکار پر بھی جھپٹا مارنے میں کوئی برائی نہیں سمجھتا۔
 

شیئر: