Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلقیس بانوکیس،11مجرموں کوسزائے موت دینے کی استدعا مسترد

نئی دہلی .... ممبئی ہائیکورٹ نے بلقیس بانو زیادتی اور قتل کیس میں 11مجرموں کی عمر قید کی سزا بحال رکھی ہے اور سینرل بیورو آف انویسٹی گیش کی جانب سے انہیں سزائے موت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروںسمیت 6افراد کو بری کرنے کے معاملے پر انہیں شہادت کو ضائع کرنے کا مجرم قرار دیدیا۔2002ءمیں گودھرا فسادات کے دوران بلقیس بانو سے زیادتی کی گئی اور اسکے خاندان کے8ارکان کو قتل کردیا گیا تھا۔2008ءمیں ممبئی کی خصوصی عدالت نے 12مجرمو ںکو سزا سنائی تھی جس میں سے 11کو عمر قید دی گئی تھی۔ دیگر 7ملزموں کو بری کردیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس مقدمے کو ممبئی منتقل کردیا تھا کیونکہ اسکا کہناتھا کہ گجرات کی عدالت میں مقدمے کی سماعت منصفانہ نہیں ہوئی۔اکتوبر2016ءمیں سی بی آئی نے کہا تھا کہ یہ ایک نادر مقدمہ ہے اسلئے مجرموں کو سزائے موت دی جائے۔

شیئر: