Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، مکہ شاہراہ کھول دی گئی 

جمعرات کو ہونے والی بارش سےمتعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
روڈ سیکیورٹی فورس نے جمعرات کو بارش رکنے کے بعد مکہ ، جدہ شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے ٹوئٹرپر کہا ہے  کہ مکہ ، جدہ شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ آنے والے حفاظتی تدابیر کا خیال رکھیں اور یہ بات مدنظر رکھیں کہ ‘احتیاط ہی میں سلامتی ہے’۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسلسل 8 گھنٹے سے زیادہ ہونے والی بارش نے  جدہ مکہ شاہراہ پر کباڑ اور مٹی کے ڈھیر جمع کردیے تھے۔ متعلقہ حکام نے جدہ سے مکہ آنے  جانے والا  روڈ عارضی طور پر اسی لیے بند کیا تھا۔ 
جمعرات کو بارش کے باعث آنے والے سیلاب  میں متعدد چھوٹی بڑی گاڑیاں بہہ گئیں اور انہیں بھاری نقصان پہنچا۔ متعلقہ حکام نے مکہ جدہ شاہراہ کو دوبارہ کھولنے کے لیے بلڈوزر کے ذریعے کباڑ اور مٹی کے ڈھیر ہٹائے۔ 

شیئر: