نئی دہلی۔۔۔۔ہند نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ فراڈ کیس میں ملوث وجے مالیہ کوفوری طور پر حوالے کرے۔یہ مطالبہ نئی دہلی میں دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے سیکریٹریوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں کیا گیا۔ہند نے فروری میں مالیہ کو باضابطہ طور پر حوالے کرنے کی درخواست کی تھی۔اسے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا تھالیکن بعد میں ضانت پر رہا کردیا گیا تھااس نے عدالت کو یقین دلایا تھا کہ وہ اپنا پاسپورٹ حوالے کرنے سمیت عدالت کی ہر شرط قبول کرے۔واضح رہے کہ وجے مالیہ بینکوں سے اربوں روپے لیکر اب تک قرض اتار نہیں سکے اور بی جے پی کے دور میں فرار ہوکر برطانیہ گئے تھے۔ ان پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔