Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک روپے میں طبی معائنہ

ممبئی۔۔۔۔مہاراشٹر میں سینٹرل ریلوے اسٹیشنوں پر مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی فیس صرف ایک روپے چارج کی جائیگی۔اس اسکیم پر 2ماہ میں عملدرآمدشروع ہوجائے گا۔ ریلوے مفت جگہ فراہم کریگی جبکہ ایک کلینک کے حکام نے کہا کہ وہ صرف ایک روپے فیس کے بدلے لوگوں کو طبی سہولتیں فراہم کرینگے۔ اس کے علاوہ ریلوے کے حادثات کے متاثرین کو بھی ایمرجنسی میں خدمات فراہم کی جائیں گی۔اس قسم کے کلینک میں 24گھنٹے ڈاکٹر موجود رہیں گے جبکہ جلدی بیماریوں ، شوگر اور دیگر امراض کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی آتے رہیں گے۔پیتھالوجی لیباریٹری بھی قائم کی جائیگی۔

شیئر: