فوزیہ الحوشان نے کنگ سعود یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اپنے کیرئیر میں متعدد ملٹی نیشنل کارپوریشنز اورسعودی کارپوریشنز کے ساتھ کام کیا ہے۔
الحوشان کمپنی میں ملازمین کی مصروفیت اور فلاح و بہبود کو ترقی دینے کے علاوہ تنظیمی سمت اور ملازمین کے مابین بہتر روابط اور فرق ختم کرتےہوئے بااختیار بنانے میں خاص تجربہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے مملکت میں YOUGotaGift کو شروع کرنے، ٹیم کا انتخاب کرنے اور صحیح ٹیلنٹ پروان چڑھانے کے قابل بنانے کے لیے کارکردگی پر مبنی ثقافت کو فروغ دینے کی بھی ذمہ داری اٹھائی ہوئی ہے۔
فوزیہ الحوشان نے سیلز ڈپارٹمنٹ میں اپنی کارکردگی دکھاتے ہوئے مملکت میں کمپنی کے لیے مارکیٹ تک جانے کی حکمت عملی تیار کی اور مروجہ کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھایا ہے۔
فوزیہ الحوشان اپنی موجودہ حیثیت سے قبل سعودی عرب کے معروف تجارتی گروپ العلیان کے ساتھ منسلک تھیں ، العلیان گروپ ایک فعال عالمی سرمایہ کاری پورٹ فولیو کے ساتھ معروف سرمایہ کاری فرم ہے۔
وہ پیپسی کمپنی میں کل انعامات منیجر کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ لوکلائزیشن اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انہیں پیپسی کمپنی کا چیئرمین ایوارڈ اور ٹرانسفارمیشن ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔
الحوشان سعودی عرب میں YOUGotaGift کی کارکن بڑھانے اور صارفین اور کاروبار کے لیے سہولت کے نئے معیاراپنانے کی کوشش کررہی ہیں۔