Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنزٹرافی، ہندوستانی بورڈ کو ٹیم کے اعلان کا حکم

ممبئی...ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے معاملات پر نظر رکھنے کے لئے سپریم کورٹ کی قائم کردہ انتظامی کمیٹی نے بورڈ حکام کوحکم دیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے فوری طور پر ٹیم تشکیل دیں۔ اس ہدایت سے ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے کئی دن سے جاری غیر یقینی کا بھی خاتمہ ہو گیا ۔یاد رہے کہ انگلینڈ میں ہونے اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے اعلان کے لئے آئی سی سی نے 25اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی تھی تاہم انٹر نیشنل کر کٹ کونسل کے ساتھ ا ٓمدنی رقم کے تنازعے پر ہندوستانی بورڈ نے احتجاجا ٹیم کے اعلان میں تاخیر کر رکھی اور چیمپیئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی قیاں آرائیاں بھی جاری تھیں۔ کمیٹی نے قبل ازیں بورڈ کو اس تنازع کے بارے میں آئی سی سی کو نوٹس جاری کرنے اور بائیکاٹ کے اعلان سے روکنے کیلئے بھی مداخلت کی تھی۔بورڈ کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری کے نام جمعرات کو بھیجی جانے والی ای میل میں کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں پہلے ہی بہت زیادہ اوغیر ضروری تاخیر ہو چکی ہے ، اب اس غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو جانا چاہیئے۔

 

شیئر: