برج ٹاﺅن..... ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف دوسرا ٹیسٹ 106رنز سے جیت کر سیریز1-1سے برابر کردی۔ کھیل کے آخری دن ویسٹ انڈیز پوری ٹیم 268رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔ پاکستان کو جیت کیلئے 188رنز کا ہدف ملا تاہم جواب میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور کوئی بیٹسمین وکٹ پر نہیں ٹھہرسکا ۔ پوری ٹیم 81 رنزپر آﺅٹ ہوگئی۔کپتان مصباح الحق، اسد شفیق اور بابر اعظم سمیت 4کھلاڑی کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ہولڈ نے 3اور جوزف نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔