ریکروٹنگ اور لیبر سروس ضوابط کی خلاف ورزی، دو کمپنیاں معطل
اتوار 30 اکتوبر 2022 18:06
دونوں افرادی قوت درآمد کرنے والی بڑی کمپنیاں ہیں( فوٹو سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے دو بڑی کمپنیوں کو ریکروٹنگ اور لیبر سروس کی فراہمی کے ضوابط کی خلاف ورزی پر معطل کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت کے معروف پروگرام ’مساند‘ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’جن دو کمپنیوں کو معطل کیا گیا ہے‘۔
‘دونوں افرادی قوت درآمد کرنے والی بڑی کمپنیاں ہیں۔ ریکروٹنگ اور لیبر سروسز کی فراہمی کے ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر معطل کیا گیا‘۔
مساند نے بیان میں مزید کہا کہ ’جس شخص یا ادارے کو کسی ریکروٹنگ ایجنسی یا کمپنی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی قانونی یا ضابطے کی خلاف ورزی نظر آئے تو وہ سرکاری رابطہ وسائل کے ذریعے شکایت درج کرائی جائے، اس پر کارروائی کی جائے گی‘۔