پٹنہ .... پولیس نے ریاست میں شراب کے ممنوع ہونے کے قانون کے تحت 9لاکھ لیٹر سے زیادہ شراب پکڑی تھی۔ اب اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ساری شراب چوہے پی گئے ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت اٹھا جب میڈیا نے خبریں دیں کہ تھانوں کے مال خانوں سے ضبط کی گئی شرا ب کی ایک بڑی مقدار غائب کردی گئی ہے۔ جس کے بعد ریاستی پولیس کے اعلی حکا م کا ایک اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ضبط شدہ بعض بوتلیں تو گر کر تباہ ہوگئی ہیں اور جو بچی ہیں وہ شراب کے رسیا چوہے پی گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ ہم نے پٹنہ زونل کے آئی جی سے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں۔ دریں اثناءپولیس نے بہار پولیس مینز ایسوسی ایشن کے صدر نرمل سنگھ اور ایسوسی ایشن کے ایک رکن شمشیر سنگھ کو شراب پینے پر گرفتار کیا ہے۔ انہیں 18مئی تک عدالتی ریمانڈ پر دیدیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نتتیش کمار کی حکومت نے پچھلے اپریل سے ریاست میں شراب پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اور پولیس اور ایکسائز کے محکمے نے ریاست بھر میں شراب پینے والوں کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے۔