Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ فلمی میلے میں بین الاقوامی ماڈل نے سعودی لباس پہن کر دھوم مچا دی

ایلٹن میسن ریڈ کارپیٹ پر آئے تو سب کی نظریں ان پرتھیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
بین الاقوامی فیشن ماڈل  ایلٹن میسن نے  ریڈ سی انٹرنیشنل فلمی میلے میں شائقین کی توجہ اس وقت اپنی جانب مبذول کرالی جب وہ ان کے سامنے سعودی قومی لباس پہن کر آئے۔
العربیہ نیٹ اور عاجل کے مطابق ایلٹن میسن ریڈ کارپیٹ پر نظر آئے تو سب کی نظریں ان پر مرکوز ہوگئیں۔ وہ سعودی عرب کا قومی لباس ’سفید رنگ کی ثوب، سیاہ رنگ کی بشت، سفید شماغ، عقال اور مشرقی ریجن میں تیار کردہ سجاوٹ والے چپل‘ پہنے ہوئے  تھے۔
ایلٹن میسن 2019 کے ورلڈ بیسٹ ماڈل کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے ہیں۔ وہ شینل اور گوچی جیسے مشہور فیشن ہاؤسز کے  لیے ماڈلنگ کرتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلمی میلہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی میلہ ہے۔ اس کی انتظامیہ نے  طے کیا ہے کہ میلے کا ڈریس روایتی ہو۔ سیاہ رنگ کا ہو  اس پر ہاتھ سے سجاوٹ کا کام ہوا ہو۔ میلے کے ڈریس شائقین  اور مہمانوں سب کے لیے توجہ کا باعث بنا ہوا ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: