Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ آثارِ قدیمہ میں مزید 67 تاریخی مقامات کا اندراج

حدود شمالیہ ریجن میں 15 نئے تاریخی مقامات ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی محکمہ آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ مملکت کے قومی ریکارڈ میں مزید 67 تاریخی مقامات شامل کر لیے گئے۔ اس کے بعد ریکارڈ شدہ تاریخی مقامات کی تعداد 8531 تک پہنچ گئی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کا حدود شمالیہ ریجن نئے تاریخی مقامات (15) کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔
اسی طرح 13 مقامات سے تبوک دوسرے، 10 مقامات سے حائل تیسرے، 9 سے الجوف چوتھے، 5 سے القصیم پانچویں، 4 سے ریاض اور عسیر چھٹے جبکہ مدینہ  منورہ 3 سے ساتویں نمبر پر رہا۔ باحہ میں بھی اتنے ہی نئے مقامات ریکارڈ  کئے گئے۔
 مکہ مکرمہ میں صرف ایک نیا تاریخی مقام ریکارڈ پر آیا ہے۔
سعودی محکمہ آثار قدیمہ نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے علم میں کوئی ایسا تاریخی مقام آئے جو اب تک ریکارڈ پر نہیں آیا ہو تو پہلی فرصت میں ’بلاغ‘ پلیٹ فارم کے ذریعے اس کی اطلاع کردیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: