جدہ سمیت مکہ مکرمہ ریجن کی 14 کمشنریوں میں بارش کا امکان
محکمہ شہری دفاع نے جدہ سمیت مکہ مکرمہ ریجن کی 14 کمشنریوں میں مختلف درجوں کی بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج پیر سے جمعرات تک ریجن بھر میں موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ، طائف، العرضیات، اضم، میسان، الخرمہ، تربہ، المویہ، رنیہ، بحرہ، قنفذہ، اللیث اور رابغ میں مختلف درجوں کی بارش کی توقع ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بارش کے وقت پر وادیوں، سیلاب کی گزر گاہوں، ڈھلانوں اور پر خطر مقامات سے دور رہیں‘۔
’بلا وجہ سے گھر سے باہر نہ نکلیں اور ہائی وے کا سفر کرنے سے پہلے موسم کا احوال معلوم کرلیں‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ کے علاوہ مدینہ منورہ، شمالی حدود، مشرقی ریجن ، ریاض، قصیم، عسیر، باحہ اور الجوف ریجنوں میں بھی بارش کاامکان ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں جدہ، رابغ اور ثول میں رات 8 بجے تک موسم غیر یقینی رہنے کا امکان ہے‘۔
’جبکہ مدینہ منورہ میں الرایس اور ینبع میں دھند چھائی رہے گی جبکہ دن بھر مطلع ابر آلود ہوگا‘۔