Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت کے امور پر لیکچر دینے والا غیر ملکی بہروپیا گرفتار

بپروہیے نے خود کو میڈیکل کنسلٹنٹ ظاہر کیا تھا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ  صحت امور کا ماہر ظاہر کرکے لیکچر دینے والا غیرملکی گرفتار کرلیا گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ’غیرملکی بہروپیے پر صحت سے متعلق پیشوں کے قانون کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔‘
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’غیرملکی بہروپیے کے ساتھ پوچھ گچھ کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے اپنے ایک اکاؤنٹ سے غلط صحت معلومات کا پرچار کررہا تھا۔‘
’اس حوالے سے اس نے ایک ہوٹل میں لیکچر بھی دیا تھا۔ اس کا دعویٰ تھا کہ وہ میڈیکل کنسلٹنٹ ہے حالانکہ اس کے پاس کوئی بھی میڈیکل ڈگری نہیں تھی۔‘
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار کے مطابق ’سعودی قانون کے تحت کسی بھی شخص کو میڈیکل سرٹیفکیٹ اور متعلقہ ادارے سے پرمٹ حاصل کیے بغیر صحت امور پر گفتگو کرنے اور خود کو صحت امور کا ماہر ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ہے، یہ قانوناً جرم ہے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: