زیورخ۔۔۔ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ریفری کے اسسٹنٹ کے ساتھ بدتمیزی پر ممتاز فٹبالرلیونل میسی نے 4میچوں پرپابندی کے خلاف جو اپیل کی تھی فیفا نے اس کی سماعت شروع کردی ہے۔میسی نے وڈیو کے ذریعے اپنا بیان دیا۔فوری طور پر اس اپیل پر فیصلے کا اعلان متوقع نہیں۔فیفاایسے معاملات پر فوری فیصلہ نہیں سناتی جو زیادہ ہنگامی نوعیت کے نہ ہوں۔ واضح رہے کہ میسی پہلے ہی ایک میچ کھیلنے پر پابندی کی سزا بھگت چکے ہیں جب فیفا کی تادیبی کمیٹی نے مارچ میں اس واقعہ کے بعد فوری رولنگ دی تھی۔