جمعہ سے کن علاقوں میں بارش کا امکان؟
بعض علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا بھی امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں مملکت کے چار علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ 9 دسمبر سے سنیچر10 دسمبرتک قصیم ، حائل ، ریاض اورالشرقیہ ریجنز میں درمیانے درجے سے لے کرموسلا دھارتک بارش ہونے کا امکان ہے۔
مذکورہ علاقوں میں بعض مقامات پرسیلاب کا بھی امکان ہے۔ اس حوالے سے مرکز کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں پرنگاہ رکھیں اورمحکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔
دریں اثنا شہری دفاع کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں قیام کرنے سے گریزکریں علاوہ ازیں شاہراہوں اورسڑکوں پردرختوں یا سائن بوڈز کے نیچے کھڑے نہ ہوں۔
ہائی ویز پرسفرکرنے سے قبل گاڑی کے اچھی طرح معائنہ کرلیں خاص کرونڈ اسکرین کے وائپرز کا خیال رکھیں۔