خیبر پختونخوابارو دکے ڈھیر سے گلستان بن گیا، زرگل خان
نومنتخب ایم پی اے کے اعزاز میں پی ٹی آئی جدہ کی تقریب، حاجی عبد الحق کی شرکت
جدہ(جاوید راہو)پاکستان تحریک انصاف کےنومنتخب ایم پی اے زر گل خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے 4 سال کی قلیل مدت میں خیبرپختونخوا کو آگ اور بارود کے ڈھیر سے نکال کر گلستان بنا دیا ہے۔پولیس کو اس حد تک غیر سیاسی کردیا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا تک اپنی مرضی سے کسی پولیس کانسٹیبل کو معطل نہیں کرسکتے۔ وہ ویسٹرن ریجن جدہ کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مقامی ریستوران میں زرگل خان اور ایم پی اے حاجی عبدالحق کے اعزاز میں عصرانہ کی صدارت ہزارہ ڈویژن کے نائب صدر شیخ مشتاق احمد نے کی۔ تقریب میں منتخب باڈی صدر سلطان عبدالباسط، نائب صدر راشد شاہ، جنرل سیکرٹری قاسم دستی اور جدہ کے صدر الیاس قاضی سمیت کئی سینیئر رہنماﺅں نے شرکت کی جن میں نذیر چغتائی، عمر اقبال جنجوعہ، شاہد خان، خالد ظہیر، انجم اقبال وڑائچ، چاند بدر، شہباز بھٹی، انور انجم ،عجب خان، فرخ رشید، عمیر عابد، اکرام اللہ خان، عبداللہ رحمان، حیدر علی، شاہد خان ،فیاض احمد ، دل پذیر ، حاجی سلیم ، محمد روشن ، چوہدری ناصراور ریاض آفریدی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ویسٹرن ریجن جدہ کے صدر سلطان عبدالباسط نے بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ اٹھایا۔ تقریب کے آخر میں قاسم دستی نے زرگل خان اور حاجی عبدالحق صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور بلا مقابلہ ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔