منی لانڈرنگ پر 5 افراد کو 20 سال قید، 5 لاکھ ریال جرمانہ
اتوار 11 دسمبر 2022 15:39
’تفتیش سے معلوم ہوا کہ مذکورہ بینک اکاؤنٹ سے خطیر رقم کی بیرون ملک ترسیل ہوئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہونے پر 5 کو مجموعی طور پر 20 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک سعودی شہری اور 4 مقیم غیر ملکی ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ سعودی شہری نے فرضی تجارتی اداروں کی بنیاد پر متعدد بینک اکاؤنٹ کھولے اور انہیں غیر ملکیوں کے حوالے کردیا‘۔
’تجارتی اداروں کے بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے پر مذکورہ غیر ملکی سعودی شہری کو ماہانہ تنخواہ دیتے تھے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’تفتیش سے معلوم ہوا کہ مذکورہ بینک اکاؤنٹ سے خطیر رقوم کی بیرون ملک ترسیل ہوئی ہے‘۔
’یہ تمام رقوم نا معلوم ذرائع سے اور غیر قانونی طور پر حاصل کی گئیں ہیں جنہیں قانونی روپ دینے کے لئے بینک اکاؤنٹ استعمال کئے گئے‘۔
’مذکورہ افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے۔ اس بنا پر انہیں سزا دی گئی ہے جبکہ غیر ملکیوں کو سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد ملک سے بیدخل کردیا جائے گا‘۔