Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم خان لنکا پریمیر لیگ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی

اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ (فوٹو: دنشکا اروندا/ٹوئٹر)
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ میں میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اعظم خان کینڈی فیلکنز کے خلاف میچ کے دوران وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے۔
سر پر گیند لگنے کے بعد اعظم خان کو گراؤنڈ سے سٹیچر پر باہر لے جایا گیا۔
اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کے والد معین خان اور پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل بھی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کا حصہ ہیں۔
گال گلیڈی ایٹرز نے ایک ٹویٹ میں اعظم خان کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں میڈیکل کیئر دی جا رہی ہے۔‘
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اعظم خان کے والد میعن خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو بیٹے کے زخمی ہونے کے بعد ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔
سری لنکا میں سپورٹس رپورٹنگ کرنے والے صحافی دنشکا اروندا کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اعظم خان کا سٹی سکین کینڈی کے ایک نجی ہسپتال میں کیا گیا ہے اور ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق اعظم خان کو کوئی خطرہ نہیں۔

شیئر: