Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے ملازمین کی تعداد بڑھ گئی

سرکاری سیکٹر کے 37 اور پرائیویٹ کے 6 ہزار 710 اہلکار زیر علاج ہیں( فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں سوشل انشورنس کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ’ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں تیسری سہ ماہی کے دوران سرکاری اور نجی سیکڑ میں 7 ہزار 66 افراد ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوئے ہیں‘۔
سوشل انشورنس کے قومی ادارے کا کہنا ہے کہ’ دوسری سہ ماہی میں دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 353 تھی، اس میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں تیسری سہ ماہی میں دوران ڈیوٹی 47 فیصد اہلکار زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی عمریں 35 سے 39 برس کے درمیان ہیں۔
سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن کے مطابق’ سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران پرائیویٹ سیکڑ میں دوران ڈیوٹی  مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 27 اہلکاروں کی موت واقع ہوئی‘۔
قومی ادارے نے بتایا کہ’ پرائیویٹ سیکڑ کے 123 زخمی اہلکار صحت یاب ہوئے اور معذوری سے بچ گئے جبکہ 160 معذوری کا شکار ہوگئے‘۔
سرکاری سیکٹر کے 37 اور پرائیویٹ سیکڑ کے 6 ہزار 710 اہلکار زیر علاج ہیں۔
سب سے زیادہ ریاض میں ملازمین ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوئے اس کے بعد الشرقیہ، جدہ، عسیر، مکہ اور قصیم سرفہرست رہے۔

شیئر: