انشورنس نہ کرانے پر10 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس نے تنبیہ کی ہے کہ سوشل انشورنس سسٹم میں ملازمین کا اندراج نہ کرانے پرجرمانہ کیاجاتا ہے-
اخبار 24 کے مطابق جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی ادارے اپنے کارکنوں کی سوشل انشورنس سسٹم میں تنخواہ سمیت اندراج کرانے کی پابندی کریں - ایسا نہ کرنا خلاف قانون ہےجس پر فی کارکن 10 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے-
جتنے ملازمین کا اندراج نہیں ہوگا فی کارکن دس ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا جبکہ خلاف ورزی دہرانے کی صورت میں جرمانہ بڑھا دیا جائے گا-
جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس نے اس سے قبل ایک مہم شروع کرکے ملازمین کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی کہ وہ یہ بات دریافت کریں کہ آیا ان کی کمپنی یا ادارے نے ان کا اندراج سوشل انشورنس سسٹم میں تنخواہ سمیت کروا رکھا ہے یا نہیں- اس مہم کو ’شیک علی تسجیلک‘ (اپنے اندراج کی تصدیق کرلو) کا نام دیا گیا ہے-
جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس اندراج کے حوالے سے اس کی تاکید کرا رہی ہے تاکہ اندراج نہ کرانے کی صورت میں ملازم اور اس کے اہل خانہ مقررہ سہولیات اور فوائد سے محروم نہ رہ جائیں-