Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی یا عمارت سے کچرا پھینکنے پر ’جرمانہ ہو گا‘

قومی مرکز کے مطابق ’جرمانوں کا چارٹ رائے عامہ کے جائزے کے بعد جاری کیا جائے گا ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں ویسٹ مینیجمنٹ ریگولیشن کی خلاف ورزی پر ہزاروں ریال کے جرمانے متوقع ہیں۔
سعودی عرب میں ویسٹ مینیجمنٹ کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’ری سائکلنگ کے لیے کچرے سے چیزیں نکالنا اور ان کی درجہ بندی کرنا قابل سزا جرم ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے یہ بھی کہا ہے کہ ’ڈسٹ بن سے کچرا نکالنے اور ری سائکلنگ کے لیے ان کی درجہ بندی کرنے پر کم از کم ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔‘
’جو تعمیراتی سامان کا ملبہ یا اصلاح ومرمت کے دوران نکلنے والا سامان کسی اور کے پلاٹ یا پبلک مقامات پر پھینکے گا اس کو 50 ہزار ریال کا جرمانہ ہو گا۔‘
مرکز کے مطابق ’اگر تعمیر یا انہدام کی وجہ سے جمع  ہونے والے کچرے کوصاف نہیں کیا گیا تو اس پر 20 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو گا۔‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’اگر کسی شخص نے چلتے ہوئے، گاڑی کی کھڑکی یا عمارت سے کچرا پھینکا تو اس کو 200 سے لے کر ایک ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو گا‘۔
مرکز کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’ویسٹ مینیجمنٹ ریگولیشن کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کا چارٹ رائے عامہ کے جائزے کے بعد جاری کیا جائے گا۔‘

شیئر: