Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیشن کی خلاف ورزیاں، دکانداروں کو نوٹسز جاری

سعودائزیشن کے حوالے سے تفتیشی مہم تیز کردی گئی(فوٹو: ٹوئٹر)
شرورہ کمشنری میں سعودائزیشن کی تفتیشی مہم کے دوران  خلاف ورزیاں ریکارڈ کرتے ہوئے چار دکان مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق مملکت میں سعودی شہریوں کو لازمی روزگار فراہم کرنے کے قانون کی خلاف ورزیوں کے سد باب کے لیے تفتیشی کمیٹیاں مختلف اوقات میں مارکیٹوں کا دورہ کرتی ہیں۔
اس ضمن میں شرورہ کمشنری میں سعودائزیشن کمیٹی نے ایک تجارتی مارکیٹ میں 15 دکانوں کا دورہ کیا جہاں سعودیوں کی مقررہ تعداد کم ہونے پر چار دکان مالکان کو انتباہی نوٹسز جاری کیے گئے۔
متعلقہ کمیٹی کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ سعودائزیشن کے حوالے سے تفتیشی مہم تیز کر دی گئی ہے۔
واضح رہے مملکت میں سعودائزیشن کا قانون کئی برس سے نافذ العمل ہے۔ اس ضمن میں متعدد تجارتی شعبے ایسے ہیں جہاں غیرملکیوں کو ملازمت دینے کی سختی سے ممانعت ہے۔
بعض تجارتی شعبوں میں 70 فیصد سعودائزیشن کی حد مقرر کی گئی ہے جبکہ ایسے شعبے جہاں سعودی کارکن دستیاب نہیں وہاں یہ حد نسبتا کم ہے۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے سعودیوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے مملکت میں تجارتی اداروں ، مارکیٹوں اورتعمیرات کے شعبے سے منسلک کمپنیوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں سعودی کارکنوں کو متعین کریں اس ضمن میں مختلف حد مقرر کی گئی ہے جس پرعمل کرنا ضروری ہے۔
 

شیئر: