چمن.. چمن میں پاک ،افغان سرحد پر کشیدگی بر قرار ہے۔ باب دوستی ہفتے کو دوسرے دن بھی بند رہا ۔تجارتی سرگرمیاں اور نیٹو سپلائی بند ہے۔ پاک، افغان سرحد کے دونوں جانب سیکیورٹی فورسزمورچہ بند ہیں۔ سرحد سے ملحقہ 4 کلومیٹر کے علاقے کو نومین ایریا قرار دے دیا گیا۔ زیرو پوائنٹ سے ملحقہ علاقے خالی کرائے جا رہے ہیں ۔ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سرحد کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز پاکستانی علاقے میں افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے 11 پاکستانی شہری جاں بحق جب کہ 46 افراد زخمی ہوئے تھے ۔پاکستانی دفترخارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا۔ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے بھی ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ۔