Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیل میں 11 ارب ڈالر کی لاگت سے نئے پیٹروکیمیکل کمپلیکس کا پروگرام

کمرشل بنیادوں پر 2027 میں پیداوار شروع ہوگی۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی آرامکو اور ٹوٹل انرجیز کمپنی نے کہا ہے  کہ سعودی عرب میں عالمی درجے کا پیٹروکیمیکل کمپلیکس ’امیرال‘ قائم کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امیرال کمپلیکس مملکت کے مشرقی ساحل پر الجبیل میں قائم کیا جائے گا اور اس کو سعودی آرامکو اور  ٹوٹل انرجیزمیں ضم کردیا جائے گا۔
امیرال کمپلیکس ’ساتورب آئل ریفائنری‘ کو ریفائنریوں سے نکلنے والی گیسز کو اعلی درجے کی کیمیکل مصنوعات میں تبدیل کیا جائے  گا۔ اس حوالے سے سعودی آرامکو ایتھن اور قدرتی پیٹرول فراہم کرے گی۔
کمپلیکس پر تقریبا 11 ارب ڈالر کی لاگت آئے  گی۔ 62.5 فیصد آرامکو اور  37.5 فیصد ٹوٹل  انرجیز سرمایہ فراہم کرے گی۔ پروگرام کے مطابق کمپلیکس کی تعمیر کا کام 2023 کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہوگا اور  کمرشل بنیادوں پر 2027 میں پیداوار شروع کردے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: