Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوانکا کی نئی کتاب پر ملا جلا ردعمل

واشنگٹن .... صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے جو نئی کتاب تحریر کی ہے اس پر ملا جلا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے یہ کتاب ملازمت پیشہ خواتین پر تحریر کی ہے اور اس میں جن خواتین کا ذکر کیا گیا ہے ان میں سے کچھ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔کتاب میں قارئین کو مشورے بھی دیئے گئے ہیں۔ چند لوگوں نے کتاب میں انکا نام لینے پر ایوانکا پر نکتہ چینی بھی کی۔ کتاب میں ہی ایک خاتون سجانی کا بھی ذکر ہے۔ جس میں انکا کہناتھا کہ سجانی صنفی امتیاز کا شکار ہوئیں لیکن بعد میں انہوں نے ہزارو ںلڑکیوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے پروگرام شروع کیا تاہم سجانی نے واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سابق خاتون اول مشل اوباما کے ”لڑکیوں کو تعلیم دو“ پروگرام کو ختم کرنے کا جو منصوبہ بنایا ہے وہ صحیح نہیں۔سجانی نے کہا کہ ہماری لڑکیوں کی حالت بہتر بنانے پر رقم خرچ کرنے والوںکو شرم کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاﺅس نے بعد میں وضاحت کی کہ اس پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی۔ ایوانکا نے اپنی کتاب میں ایک محقق جین گڈال کا بھی ذکر کیا ہے۔ گڈال نے واشنگٹن پوسٹ کو اپنا جو بیان بھیجا ہے۔ اس میں کہا ہے کہ ایوانکا نے اس کتاب میں میرے بارے میں جو کچھ تحریر کیاہے اس کا مجھے علم نہیں تھا نہ ہی میں نے ایوانکا سے بات کی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ایوانکا نے اچھے معنوں میں ہی اسے استعمال کیاہوگا۔ گڈال نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنگلی حیات کے تحفظ،صاف ہوا اور پانی کی فراہمی کی کوششوں کے قانون کو نقصان پہنچایا۔

شیئر: