Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو گاڑیوں میں آگ لگانے والا شخص گرفتار

’مذکورہ شخص کا گاڑیوں کے مالک کے ساتھ کسی معاملے پر جھگڑا ہوگیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
الجوف ریجن پولیس نے دو گاڑیوں میں آگ لگانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کا گاڑیوں کے مالک کے ساتھ کسی معاملے پر جھگڑا ہوگیا تھا۔
الجوف پولیس نے کہا ہے کہ ’واقعہ القریات کمشنری میں ہوا ہے جس میں ایک شخص نے گھر کے سامنے کھڑی دو گاڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاع دی‘۔
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کا ایک شخص کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا‘۔
’جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ گاڑیوں میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے جس پر تفتیش شروع کی گئی اور مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا‘۔
’تفتیش کے دوران گرفتار شدہ شخص نے آگ لگانے کا اقرار کیا ہے جس پر اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔

شیئر: