Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسی کی ٹیم نے ارجنٹائن کو 36 سال بعد فٹ بال کا ورلڈ چیمپیئن بنا دیا

ارجنٹائن نے اپنا آخری ورلڈ کپ 36 برس پہلے ڈیگو میراڈونا کی قیادت میں 1986 میں جیتا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
قطر میں کھیلے گئے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن ڈرامائی مقابلے کے بعد فرانس کو شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن بن گیا ہے۔
اتوار کو لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈرامائی فائنل کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا جس میں اجنٹائن نے فرانس کو دو مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔
اس فتح کے ساتھ ارجنٹائن 36 سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجانے میں کامیاب ہوا ہے۔
میچ مقررہ اور اضافی وقت میں بالترتیب دو دو اور تین تین گول سے برابر رہا جس کے بعد فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ 
دو مرتبہ میچ میں ارجنٹائن کی برتری کو فرانس کے مباپے نے شاندا کھیل سے ختم کر دی۔ 
میچ کے فُل ٹائم میں کھیل کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ جس کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا.
اضافی وقت کے پہلے ہاف میں دونو ٹیموں کی جانب سے کوئی گول سکور نہیں کر سکا۔ تاہم دوسرے ہاف میں میسی نے فیلڈ گول کرکے ارجنٹائن کو پھر برتری دلادی۔

پینالٹی کک پر گول کرنے کے دو منٹ کے اندر مباپے نے شاندار فیلڈ گول کر کے سکور برابر کر دیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

تاہم تھوڑی دیر بعد مباپے نے پنالٹی کک پر گول کرکے سکور برابر کر دیا۔ مباپے نے ورلڈکپ فائنل میں تین گول کرکے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
پہلے ہاف میں ارجنٹائن کو فرانس پر دو گول کی برتری حاصل تھی۔ میچ کے 21 ویں منٹ پر ارجنٹائن کو پینلٹی شوٹ ملی اور اس طرح میسی نے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کیا۔
فرانسیسی کھلاڑی ڈیمبیلی نے ارجنٹائن کے ڈی ماریہ کو گرایا تھا جس کے بعد ارجنٹائن کو پینالٹی حاصل ہوئی تھی۔
ارجنٹائن کے ڈی ماریہ نے کھیل کے 35 ویں منٹ پر دوسرا گول کیا اور فرانس پر دباؤ بڑھا دیا۔
تاہم میچ کے 79 ویں منٹ میں فرانس کے مباپے نے پینالٹی کک پر گول کر کے ارجنٹائن کی برتری  دو ایک کر دی۔ 
پینالٹی کک پر گول کرنے کے دو منٹ کے اندر مباپے نے شاندار فیلڈ گول کر کے سکور برابر کر دیا۔
میسی کے گول کے بعد اس ورلڈ کپ میں ان کے سات گول ہو گئے ہیں۔ مباپے نے میچ میں دو گول کرکے ورلڈ کپ میں سات گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
میسی نے اس میچ میں کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ فرانس کے خلاف پینلٹی گول کرنے کے بعد میسی فٹ بال ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ منٹس کھیلنے والے مرد کھلاڑی بن گئے۔
میسی نے اٹلی کے پاؤلو مالڈینی کا 2216 منٹ کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس کے علاوہ میسی مردوں کے ورلڈ کپ میں پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ہر راؤنڈ میں سکور کیا۔
فرانس کے صدر ایمانول میکرون بھی لوسیل سٹیڈیم میں موجود تھے اور میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

دو مرتبہ میچ میں ارجنٹائن کی برتری کو فرانس کے مباپے نے شاندا کھیل سے ختم کر دی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں دنیا بھر کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے علاؤہ آتش بازی اور لائٹ شو بھی ہو گا۔
ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اپنا پانچواں اور آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔
ارجنٹائن نے اپنا آخری ورلڈ کپ 36 برس پہلے ڈیگو میراڈونا کی قیادت میں 1986 میں جیتا تھا۔
اسی طرح فرانس کے کپتان کیلن مباپے اور ان کی ٹیم ورلڈ کپ کا چوتھا اور مسلسل دوسرا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس سے قبل فرانس نے 1958 اور 1962 میں مسلسل دو ورلڈ کپ جیتے تھے۔
قطر میں ارجنٹائن کے مداحوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ فرانس کے کوچ ڈیڈیئر ڈسچیمپ س کا کہنا ہے کہ ’میں اچھی طرح جانتا ہوں ارجنٹائن کے پیچھے بہت سے مداح ہیں۔‘

ارجنٹائن نے اپنا آخری ورلڈ کپ 36 برس پہلے ڈیگو میراڈونا کی قیادت میں 1986 میں جیتا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

’میں جانتا ہوں کہ بہت سے فرانسیسی بھی چاہتے ہیں میسی ورلڈ کپ جیت جائیں، لیکن ہم اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔‘
ارجنٹائن کے گول کیپر امیلیانو مارٹینز نے کہا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ فرانس فیورٹ ہے، لیکن ہمارے پاس عظیم ترین کھلاڑی ہیں۔‘

شیئر: