Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکول کے واٹر ٹینک میں گرنے والے آٹھ سالہ سعودی بچے کو بچالیا گیا

بچہ چار گھنٹے تک سکول کی چھت پر واٹر ٹینک میں پڑا رہا ( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کی مشرقی کمشنری الخفجی میں سیکیورٹی فورس نے سکول کے واٹر ٹینک میں گرنے والے آٹھ سالہ بچے عنبر الرویلی کو بحفاظت نکال لیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی بچے کے اہل خانہ مقررہ وقت پر سکول سے گھر نہ پہنچنے پر پریشان رہے۔
عنبر الرویلی  سکول کی چھت پر واٹر ٹینک میں گر گیا تھا اس کا علم سکول انتظامیہ اورنہ بچے کے دوستوں کو ہوا۔
سعودی بچے کے دادا نے بتایا کہ ’عنبر الرویلی معمول کے مطابق سکول گیا تھا تاہم وہ واپس گھر نہیں آیا۔ فوری طور پر سکول پہنچے اور حقیقت حال دریافت کرنے کی کوشش کی‘۔
’سکول گارڈ نے پورے وثوق کے ساتھ کہا کہ کوئی بھی بچہ سکول ٹائم میں باہر نہیں نکلا۔ سکول پرنسپل سے رابطہ کرکے بچے کو سکول کے اندر تلاش کرنے کی درخواست کی جس کے بعد سیکیورٹی فورس کی مدد طلب کی گئی‘۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے سکول کے ایک، ایک حصے کی  تلاشی لی مگر بچہ کہیں نہیں مل سکا۔آخر سکول کی چھت پر واٹر ٹینک کاجائزہ لیا گیا۔
سیکیورٹی اہلکار حمود الشمری نے واٹر ٹینک کے اندرداخل ہوئے تو پتہ چلا کہ بچہ چار گھنٹے سے واٹر ٹینک میں پڑا رہا ہے۔ 
عنبرالرویلی کے دادا نے سکول انتظامیہ اور واٹر ٹینک سے بچے کو بحفاطت نکالنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: